ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ’ہینڈ آف گاڈ‘ سے لے کر ڈوپنگ تک: میراڈونا کے کریئر کی چند جھلکیاں

’ہینڈ آف گاڈ‘ سے لے کر ڈوپنگ تک: میراڈونا کے کریئر کی چند جھلکیاں

Thu, 26 Nov 2020 19:38:05  SO Admin   S.O. News Service

بوئنس آئرس،26نومبر(آئی این ایس انڈیا)گذشتہ روز ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر ڈی ایگو میراڈونا دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے تھے۔ انھوں نے اپنے فٹبالر کیریئر میں گراؤنڈ کے اندر اور باہر مختلف وجوہات کی بنا پر شہرت کمائی اور انھیں شہ سرخیوں سے دور رکھنا ایک مشکل کام تھا۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ فٹبالر ڈی ایگو میراڈونا نے 16 سال کی عمر میں کلب آرجینٹینو جونیئرز میں شمولیت اختیار کی اور اس کے ساتھ پانچ برس تک منسلک رہے۔1981 میں انھوں نے ارجینٹینا کے ہی مقامی کلب بوکا جونیرز میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس سیزن میں بوکا جونیئرز ٹائٹل بھی جیت گئے جو میراڈونا کا ارجنٹینا کی مقامی لیگ میں واحد ٹائٹل ثابت ہوا۔

میراڈونا نے کسی ٹیم میں شمولیت کے لیے ملنے والی رقم کا عالمی ریکارڈ دو مرتبہ توڑا۔ سب سے پہلے انھوں نے سنہ1982 میں اپنے ملک کی کلب ٹیم بوکا جونیئرز کو ہسپانوی ٹیم بارسلونا کے لیے تین ملین پاؤنڈز کے عوض چھوڑا۔1986 کے ورلڈکپ مقابلے کے کوارٹر فائنل میں ایک ایسے تنازع کی نشاندہی کی گئی جس نے بعد میں ان کی زندگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ مقابلہ تھا ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان جو پہلے ہی ایک کشیدہ صورتحال اختیار کر چکا تھا کیونکہ دونوں ممالک کے مابین فاک لینڈ کی جنگ صرف چار سال پہلے ہی ہو چکی تھی۔ میچ کے 51 منٹ گزر چکے تھے اور دونوں ٹیموں کی جانب سے اب تک کوئی گول نہ ہوا تھا، اسی اثنا میں میراڈونا انگلینڈ کے گول کے قریب حریف گول کیپر پیٹر شلٹن کے ساتھ ہوا میں اچھلے اور فٹبال کو مکا مار کر گول کر دیا۔

انھوں نے بعد میں کہا تھا کہ ’یہ گول کچھ میراڈونا کے سر پر لگنے اور کچھ ’ہینڈ آف گاڈ‘ کی مدد سے ہوا تھا۔انھوں نے اٹلی میں اپنے کریئر کا بہترین فٹ بال کھیلا، مداحوں کی مدد اور حوصلہ افزائی سے انھوں نے سن 1987 اور 1990 میں اپنی ٹیم نپولی کو لیگ فٹبال میں پہلی مرتبہ ٹائٹل فتح دلوائی اور 1989 میں یوئیفا کپ جتوایا تھا۔ورلڈکپ 1986 کے کوارٹر فائنل میں انھوں نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں اپنے ہاف میں گیند کو حاصل کرتے ہوئے بائیں جانب سے متعدد کھلاڑیوں کو تیزی سے آڑھے ترچھے انداز میں ڈاج کیا اور پلک جھپکنے میں گول کیپر کا محاصرے توڑتے ہوئے ایسا دلکش گول سکور کیا جسے ’صدی کا سب سے شاندار گول‘ قرار دیا گیا۔

میراڈونا نے 1982 سے لے کر 1994 تک چار لگاتار ورلڈکپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کی اور وہ 1986 کا ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بھی تھے۔ اس ورلڈکپ میں میراڈونا نے پانچ گول اور پانچ اسسٹ کیے، آج تک ان کے علاوہ کسی ایک ورلڈکپ میں کوئی اور کھلاڑی نہیں کر سکا۔تین برس بعد منشیات کے استعمال کے باعث تیسری مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انھوں نے اپنی 37ویں سالگرہ پر فٹبال سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا لیکن ذاتی زندگی میں مسائل اور مشکلیں جاری رہیں۔

میراڈونا کو سنہ 2008 میں ارجنٹائن کی قومی ٹیم کا مینیجر نامزد کیا گیا۔ ارجنٹائن ان کی سرپرستی میں سنہ ورلڈکپ 2010 کے کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ سکی جہاں جرمنی سے چار صفر سے شکست کے بعد انھوں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔


Share: